اس میں کوئی شک نہیں کہ اقوام و افراد کی ترقی کا انحصار علم و تعلیم پر ہے اس لئے محقیقین اپنے نظام ِ تعلیم کی ترقی کے لئے ہمیشہ کو شش کرتے رہتے ہیں ۔جدید دور کے محقیقین کے مطابق جب ایک بچہ خود استاد کی جگہ کھڑا ہو کر پڑ ھاتا ہے تو اس کے سیکھنے کی صلاحیت نوے فیصد بڑ ھ جاتی ہے۔اس طرح وہ کسی بھی موضوع کو بہتر سے بہترین انداز میں سیکھتا ہے ۔ بیکن ہاؤ س اسکول کا نظام ِ تعلیم غورو فکر ، مشا ہدہ اور اور تضربہ کا سبق دیتا ہے۔ اس کے پیش ِنظر بیکن ہاؤ س اسکول سٹم کے جماعت ششم کے بچوں نے اپنی زبردست محنت سےاپنے ساتھی طلبا ء کو خود پڑ ھانے کی کوشش کی، جس میں زیادہ سے زیادہ بچوں نے حصہ لیا اور کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے۔اس سلسلے میں سب سے پہلے بچوں نے معلمہ کی مشاورت اور رہ نمائی سےآئندہ جماعت میں پڑھائے جانے والے مو ضوعات میں سے ا پنا پسندیدہ مو ضوع منتخب کیا پھر معلمہ کی سر براہی میں اپنے پسندیدہ موضوع پر منصوبہ بندی تیار کی۔ جس کے لئے انہوں نے کافی محنت کی ۔منصوبہ بندی میں طلبا ء نے موضوع کے لحاظ سے سر گرمیاں بھی ڈالیں تاکہ باقی طلبا ء دلچسپی سے سمجھ سکیں ۔
Learning by teaching
44 Views