لکھنا بھی ایک فن ہے

48 Views

 

 

فضول با توں میں وقت ضائع کرنے سے بہتر ہے اپنے خیالات کو  قلم بند کریں اور   اپنے آپ کو تخلیقی                                                                                                                        سر گرمیوں کی طرف مائل کریں ۔کہا نی لکھنا ایک آرٹ ہے اور لکھنے میں مہارت وقت کے ساتھ ساتھ آتی ہے لکھنے کے لئے سب سے اہم بات  مطالعہ ہے  ۔ جتنا وسیع مطا لعہ ہوگا ، اتنی ہی پختگی لکھائی میں آئے گی۔  آج کے جدید دور میں لکھنے کے لئے کی بورڈ کی عادت  اپنا ئی جائے کیوں کہ  اب قلم سے لکھنے کی روا یت  تقریبا ختم ہوتی جا رہی ہے ۔ اس لئے ضروری ہے کہ کمپیوٹر پر اردو ٹائپنگ سیکھی جائے۔اس کے پیش ِ نظر  بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کی برانچ پرائمری ۔1 نارتھ ناظم آباد  کی جماعت ششم کے طلباء  نے کمپیوٹر پر  بُک کریٹر پر   اُردو ٹا ئپنگ کی مدد سے ے اپنے پسندیدہ موضوعات پر محاورات کی مدد سے  کہانی تشکیل دی ۔ جو پڑھنے اور سُننے کے ساتھ ساتھ دیکھنے میں بھی جا ذب ِ نظر  ہے۔جماعت ششم کے بچوں  نے  بُک کریٹرپر اپنے پسندیدہ موضوع پر تصاویر کی مدد  سے  مھاورات کا استعمال کرتے ہوئے زبردست کہانیاں تحریر کیں۔