ہفتہ اردو ادب

55 Views

بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کے جی برانچ ۱ کے زیر انتظام ” ہفتہ اردو ادب ”  بتاریخ   ۱ نومبر تا ۵ نومبر منعقد کیا گیا ۔  ہفتہ اردو ادب  اردو بولنے اور اپنی زبا ن سے  انسیت  اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے  لئے  منایا گیا ۔ جس میں ہر روز اردو ادب کے تمام حصوں کو متعارف کروایا گیا  جن میں مکالمہ نگاری ، مزاح ، کردار نگاری ، مطالعہ ، لطیفہ گوئی اور نظم گوئی  سے متعلق سرگرمیاں شامل کی گئیں -جماعت اول کی کہانی ” بطخ اور بطخے میاں ”  کو منتخب کیا  اور اس میں موجود کرداروں  کی مناسبت سے طلباء نے مکالمات ادا کرتے ہوئے  رول پلے پیش کیا  ۔طلباء نے اپنی عمدہ کارگردگی سے کرداروں میں   جان  ڈالدی۔معلمات نے ” چالاک مرغا”  کے عنوان پر پتلی تماشا پیش کیا جس میں طلباء  مزاحیہ اور سنجیدہ مکالمات  کا فرق سمجھ پائے بعد ازاں طلباء سے لطیفہ گوئی کروائی گئی۔کردار نگاری کے حوالے سے طلباء کو مختلف کرداروں میں متعارف کروایا گیا ۔جس میں طلباء نے پر جوش انداز میں  کہانی میں موجود اپنے پسندیدہ کرداروں کے مطابق  لباس پہن کر  کہانی میں موجود کرداروں کی شخصیت کو واضح کیا۔کتب بینی کی سرگرمی منعقد کی گئی  جس  میں طلباء  کی اردو مطالعہ  میں دل چسپی کی صلاحیت کو متعارف کروایا گیا ۔طلباء سے  نظم گوئی کروائی گئی  جس میں طلباء نے نظم میںموجود اشعار کو شاعرانہ انداز اور ترنم سے پیش کیا ۔