بیکن ہاؤس اسکول سسٹم نوشہرہ کے زیر اہتمام ہفتہ اردو(یکم تا۵ نومبر۲۰۲۱)منایا گیا
ہفتہ اردو منانے کا مقصد طلباء میں اردو زبان سے دلچسپی پیدا کرنا اور اردو زبان کی ترویج و فروغ تھا۔علاوہ ازیں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنا تھا۔ اسکول کے تمام طلباء و طالبات نے ہفتہ اردو کی سرگرمیوں میں بھرپور جوش وجذبہ کے ساتھ شمولیت اختیار کرتے ہوئے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پلے گروپ تا جماعت دوم کے بچوّں نے علامہ محمد اقبال کی
مشہور نظموں کے ساتھ ساتھ اردو کی دیگر نظموں جیسے کہ مورنی او مورنی، لکڑی کی کاٹھی وغیرہ پر ٹیبلو پیش کیے اور محفل مشاعرہ کا رنگ بھی خوب جمایا۔ پرائمری کے طلباء و طالبات نے علامہ اقبال کی مشہور نظموں پر ٹیبلو پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اخلاقی مو ضوعات جیسے کہ دیانت داری سچائی وغیرہ پر ڈرامے پیش کیے اور پتلی تماشا کے کرداروں نے خوب داد سمیٹی۔ مڈل کے طلباء و طالبات نے مختلف موضوعات پر تقریری مقابلوں میں شرکت کر کے اظہار خیال کیا۔ دوستی ایسا ناتا اور ہم سب ایک ہیں; جیسے موضوعات پر ڈرامے پیش کرکے اپنی فنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ میٹرک کے طلباء بھی ان سرگرمیوں میں پیش پیش تھے ۔ ان کے پیش کیے گئے مشاعرے نے دھوم مچائی اور مزاحیہ ڈرامے
چچا چھکن نے عدالت لگائی نے سب حاضرین محفل کے دل موہ لیے۔ مجموعی طور پر ہفتہ اردو میں طلباء کی کارکردگی، شمولیت اور جوش و خروش قابل تحسین ہے۔