EID-E-MILAD-UN-NABI

26 Views

خدا کا ذکر کرے ذکرِ مُصطفٰیﷺ نہ کرے
ہمارے منہ میں ہو ایسی زبان خدا نہ کرے
در رسول (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم) پہ ایسا کبھی نہیں دیکھا
کوئی سوال کرے اور وہ عطا نہ کرے..
بیکن ہاؤس سکول سسٹم کینٹ کیمپس پشاور میں آقائے دوجہاں،حبیبِ خداحضرت محمدِ مصطفیٰ صلی اللّٰہُ علیہ وآلہٖ وسلّم کےمیلاد کی بابرکت محفل کا انعقاد کیا گیا۔ اس پُر نُور محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جبکہ طلباء نے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ روح پرور نعت خوانی کے ذریعے آقائے نامدار صلی اللّٰہُ علیہ وآلہٖ وسلّم کی بارگاہِ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔محفل کا اختتام دعائیہ کلمات کے ساتھ کیا گیا۔ محفل میلاد کی پرنور ساعتوں کی کچھ جھلکیاں آپ بھی ملاحظہ کیجئے۔