کے جی برانچ فیصل آباد میں ہیڈ مسٹریس محترمہ ناہید صاحبہ کے زیر نگرانی ہفتہ اردو کا قومی جوش و ولولے کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔
ہفتہ اردو منانے کا مقصد ننھے منے طلباء میں ہماری قومی زبان کی اہمیت کو اجاگر نا تھا۔علامہ اقبالُ کی مختلف انمول نظموں کا چناؤ ، دھن کے ساتھ گانا اور رنگا رنگ لباس طلباء کی دلفریب پرفارمنس اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔
ہفتہ اردو کا آغاز علامہ اقبال کی پر اثر شاعری اور ان کے پیغامات بزریعہ تقاریر کیا گیا ۔پہلے دن بچوں نے کے جی جماعت کے بچوں کی نظم شہد کی مکھی پر دلکش ادائیگی قابل داد تھی۔دوسرے دن نرسری جماعت کے بچے سٹیج کی زینت بنے اور نظم تارے پر اپنے اساتذہ اور ساتھی طلباء سے داد وصول کی ۔ تیسرے دن بھی یہ سلسلہ پوری آب و تاب کے ساتھ جاری رہا اور گتاب دوستی اور ہمدردی جیسے انمول عنوانات کے دئیے گئے اخلاقی سبق کو اول جماعت کے بچوں نے اپنی اداکاری کے ساتھ خوب واضح کیا۔اس کے ساتھ ساتھ پری نرسری کے بچوں نے نظم خودی اور یارب دل مسلم پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ہفتہ اردو کے دوران علامہ اقبال کے علامتی پرندے شاہین کی جرات و شجاعت کو متعارف کرواتے ہوئے طالب علموں کا لہو گرمایا گیا ۔ اردو ہفتہ کی مختلف سرگرمیوں کے دوران بچوں کی اردو زبان کے لئے دلچسپی دیدنی تھی۔
اردو ہفتہ
25 Views
