اقبال ڈے

19 Views

بیکن ہاوس اسکول کے جی برانچ میں میم ناہید کی زیر سر پرستی ہفتہ اقبال ڈے نہایت جوش و خروش سے منعقد کیا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد بچوں میں قومی شاعر علامہ اقبال کے متعلق معلومات کو اجاگر کرنا تھا۔اس دن اقبال کی مختلف نظموں پر نھنے منے ہونہار بچوں نے ٹیبلوز پیش کئے۔ علامہ اقبال کی زندگی کے مختلف پہلووں کو زیر بحث لاتے ہوئے پرجوش اور والہانہ تقاریر پیش کی گئی۔پہلے دن کے جی جماعت کے بچوں نے علامہ اقبال کی نظم شہد کی مکھی پر اپنی پروقار پرفارمنس کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کو وقت کی پابندی اور اہمیت کے سبق سے روشناس کروایا۔دوسرے دن نرسری جماعت کے بچوں نے علامہ اقبال کی نظم چاند اور تارے پر ٹیبلو کرتے ہوئے اقبال کا پیغام حرکت میں برکت کو واضح کیا۔ تیسرے دن علامہ اقبال کی نظم ہمدردی ( جگنو اور بلبل ) پر جماعت اول کے طلبا نے پرفارمنسکرتے ہوئے اپنے دوستون میں اس بات کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ ہمیں اپنے دوستوں میں اس بات کو منوایا کہ ہمیں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ نیکی کے لئے کوژاں رہنا چاہیے۔ اس نظم کے ذریعے اقبال کے پیغام کو دوسروں کے ساتھ نیکی کرنی چاہیے نیکی ہمیشہ خوبصورت ہوتی ہے ہمیں اس خوبصورت پیغام کو پھیلانا چاہیے۔