ھفتہ اردو :مڈل اور سیکنڈری سیکشن

124 Views

گیسوئے اردو ابھی منت پزیر شانہ ہے
شمع یہ سودائی دل سوزئ پروانہ ہے

اردو زبان قومی زبان ہونے کے ناطے ہمارےلیےقابل فخر ہے اور کسی بھی قوم کو اپنی اساس برقرار رکھنے کے لیے قومی زبان سے جڑے رہنا ناگزیر ہے۔ قومی زبان سے متعلقہ ہونے والی سرگرمیوں کا مقصد طلبا میں قومی زبان سے وابستگی اور انسیت پیدا کرنا ہے۔ اسی سلسلے میں بیکن ہاؤس کینٹ کیمپس نےتدریسی عمل میں اردو زبان کے فروغ اور زبان کی ترویج کا بیڑا اٹھایا اور بفضل باری تعالی مسلسل تکمیل کے بعد بدرجہ اتم ہے۔ہر سال کی طرح ادارہ ہذا نے ہفتہ اردو سے متعلقہ”جشن ریختہ” نامی پروقار تقریبات کا انعقاد کیا۔ اس جشن کی ایک کڑی “نگارستان اقبال “بھی ہے۔ جس میں مڈل اور سیکنڈری کے طلبا نے پرجوش انداز میں اقبال کے پیغام کو عملی جامہ پہنایا۔